Posts

سارہ خان، اور فلک شبیر کی منگنی: ’یہ ہم بھی ہو سکتے تھے لیکن آپ تو میری طرف دیکھتے ہی نہیں‘

سنہ 2012 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’بڑی آپا‘ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سارہ خان کا نام گذشتہ رات سے پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ ان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی خبر ہے، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل خوش کر دیے ہیں۔ ویسے تو سیلیبرٹیز کی شادی بیاہ اور منگنی کی خبر سن کر مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو ہی جاتا ہے مگر اس خبر سے پاکستان کی سوشل میڈیا فیملی کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ سارہ خان کا وہ بندھن تھا جو ٹوٹ گیا تھا۔ اس بندھن کے ٹوٹنے پر بہت سے صارفین کی سارہ خان کے ساتھ ہمدریاں بڑھیں تھیں۔ اداکارہ سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کے چرچے تھے اور دونوں نے ایک ساتھ سکرین پر کام بھی کیا۔